ناگویا: جاپان کے شہر ناگویا ایشین گیمز 2026 رنگا رنگ تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئے۔20ویں ایشین گیمز میں چینی ٹیم نے مجموعی طور پر 169 طلائی، 89 چاندی اور 83 کانسی کے تمغے حاصل کیے۔ مجموعی طور پر 341 تمغوں کے ساتھ چینی ٹیم طلائی اور مجموعی تمغوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر رہی اور غیر ملکی سرزمین پر ایشین گیمز میں اپنی بہترین کارکردگی کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔جبکہ میزبان جاپان 63 گولڈ، 95 سلور اور 91 برانز میڈل کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ایشین گیمز 2026 میں جنوبی کوریا 39 گولڈ، 43 سلور اور 68 برانز میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔
گیمز میں پاکستان نے 2 سلور اور 8 برانز میڈل جیتے۔ پاکستان نے 10 میڈلز کے ساتھ 29ویں پوزیشن حاصل کی۔
ایشین گیمز 2026 رنگا رنگ تقریب کیساتھ اختتام پذیر، چین بازی لے گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
