ہومبریکنگ نیوزہم سب نے طے کیا ہے مذاکرات میں کیا ہوا یہ باہر نہیں بتایا جائے گا، ترجمان تحریک تحفظ

ہم سب نے طے کیا ہے مذاکرات میں کیا ہوا یہ باہر نہیں بتایا جائے گا، ترجمان تحریک تحفظ

اسلام آباد(آئی پی ایس )تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین یوسفزئی نے کہا ہے کہ ہم سب نے طے کیا ہے مذاکرات کی بات باہر نہیں بتائی جائے گی مگر شیری رحمان نے معاہدے کے خلاف کیا۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے کوئی بات نہیں کرسکتے ہم سب نے یہ معاہدہ کیا ہے کہ اس حوالے سے کوئی بات باہر نہیں کی جائے گی مگر پی پی رہنما شیری رحمان نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ان جیسی سینئر رکن پارلیمنٹ کو اسی طرح غیر ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے تھا۔

اخونزادہ حسین نے کہا کہ ہم نے اپنے مطالبات حکومتی وفد کے سامنے رکھے ہیں، انہوں نے اپنے تحفظات سے ہمیں آگاہ کیا، ہم نے اس پر مشاورت کے لہے وقت مانگا ہے، ہم نے غیر مشروط لانگ مارچ ملتوی کرنے والی کوئی بات نہیں کی، ہم ان کے بیان کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔