ہومتازہ تریناپوزیشن اتحاد اور حکومت میں جاری سیاسی کشیدگی میں بڑی پیش رفت ،بیرسٹر گوہر کی قیادت میں وفد کل اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کریگا

اپوزیشن اتحاد اور حکومت میں جاری سیاسی کشیدگی میں بڑی پیش رفت ،بیرسٹر گوہر کی قیادت میں وفد کل اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کریگا

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی کے دوران حکومت نے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کو ملاقات کا پیغام دے دیا، جسے انہوں نے اپوزیشن اجلاس میں ہونے والے فیصلے کی روشنی میں قبول کرلیا ہے، حکومت اور اپوزیشن کے وفود کے درمیان ملاقات کل دوپہر 12 بجے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے دفتر میں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق کشیدہ سیاسی ماحول میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان رابطے کا نیا سلسلہ سامنے آیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کو حکومت کی جانب سے کل ملاقات کا پیغام موصول ہوا، جسے انہوں نے آج کے اپوزیشن اجلاس میں ہونے والے فیصلے کی روشنی میں قبول کرلیا۔
حکومت اور اپوزیشن کے وفود کل دوپہر 12 بجے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے دفتر میں ملاقات کریں گے۔ ملاقات ایسے وقت میں ہورہی ہے جب 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کی کال برقرار ہے اور حکومت و پی ٹی آئی کے درمیان سیاسی معاملات، احتجاج اور خیبرپختونخوا کی صورتحال پر اختلافات موجود ہیں۔بیرسٹر گوہر اس سے قبل بھی سیاسی معاملات کے حل کے لیے رابطوں اور ملاقاتوں پر زور دے چکے ہیں، جبکہ حکومت کی جانب سے بھی مذاکرات اور سیاسی رابطے کے حوالے سے بیانات سامنے آتے رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔