ہومپاکستاناین سی سی آئی اے کے انتظامی ڈھانچے میں بڑی تبدیلی کی تیاری ، ضلعی سطح پر سائبر پولیس اسٹیشن قائم کرنے کی تجویز

این سی سی آئی اے کے انتظامی ڈھانچے میں بڑی تبدیلی کی تیاری ، ضلعی سطح پر سائبر پولیس اسٹیشن قائم کرنے کی تجویز

اسلام آباد (سب نیوز)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے انتظامی ڈھانچے میں بڑی تبدیلی کی تیاری کرلی گئی،این سی سی آئی اے کا نام تبدیل کرکے سائبر پولیس رکھنے اور ہر ضلع میں سائبر پولیس اسٹیشن قائم کرنے کی تجویز دے دی گئی۔
موجودہ عمارتوں کو سائبر پولیس اسٹیشنز میں تبدیل کرنے اور سائبرکرائم سے نمٹنے کیلئے پولیس اور سائبرپولیس کا مشترکہ نظام متعارف کرانیکی تجویز سامنے آئیں۔ہر ضلع میں سائبر پولیس اسٹیشن میں ڈپٹی ڈائریکٹرکی جگہ ایس ایچ او تعینات ہوگا، بڑے اضلاع میں ایس پی اورڈی ایس پی رینک کے افسران تعینات ہونگے جبکہ چھوٹے اضلاع میں ڈی ایس پی رینک کا افسر سائبر پولیس اسٹیشن کی نگرانی کریگا۔
ذرائع کے مطابق ڈی جی این سی ای آئی اے کی جانب سے تجاویز وزارت داخلہ کو بھجوادی گئیں۔ سائبر پولیس کے حوالے سے حتمی منظوری وزارت داخلہ کی جانب سے دی جائیگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔