ہومپاکستانجنوبی کوریا کے سفیر کی مفتی عقیل الرحمٰن پیرزادہ سے ملاقات، بین المذاہب ہم آہنگی اور تعلیمی تعاون پر تبادلہ خیال

جنوبی کوریا کے سفیر کی مفتی عقیل الرحمٰن پیرزادہ سے ملاقات، بین المذاہب ہم آہنگی اور تعلیمی تعاون پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (سب نیوز) — پاکستان میں جنوبی کوریا کے سفیر ہان سنگ ہو نے 22 ستمبر کو اسلام آباد کے گرینڈ مفتی اور علماء امن کمیٹی پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر مفتی عقیل الرحمٰن پیرزادہ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان کے مذہبی تنوع، بین المذاہب ہم آہنگی کی اہمیت اور پاکستان و جنوبی کوریا کے درمیان عوامی سطح پر باہمی روابط کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈاکٹر مفتی عقیل الرحمٰن پیرزادہ نے جنوبی کوریا کے ترقیاتی تجربات اور تعلیمی نظام میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تعلیم، ثقافت اور دیگر شعبوں میں تبادلوں کو فروغ دینے سے پاکستان اور جنوبی کوریا کے عوام کے درمیان باہمی افہام و تفہیم اور دوستی کو مزید مستحکم کیا جا سکتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔