اسلام آباد (سب نیوز)پی ٹی آئی لانگ مارچ، پشاور سے اسلام آباد موٹروے کل رات سے تاحکم ثانی بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ۔ ترجمان موٹروے کے مطابق پشاور موٹروے(ایم ون )کل 23 ستمبر 2026 رات 11بجے تاحکم ثانی ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رہے گی۔
جڑواں شہروں اسلام آباد و راولپنڈی سمیت دیگر اضلاع سے پشاور موٹروے(ایم ون )پر سفر کرنے سے گریز کریں اور غیر ضروری سفر موخر کریں۔اس کے برعکس ایم 2(لاہور/اسلام آباد)موٹروے ہرقسم کی ٹریفک کے لئے کھلی رہے گی ،مسافر حضرات ٹریفک ایڈوائزری کے مطابق اپنا سفر کریں اور ٹریفک پولیس کی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔
پی ٹی آئی لانگ مارچ، پشاور سے اسلام آباد موٹروے کل رات سے تاحکم ثانی بند کرنے کا اعلان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
