ہومپاکستانگورنر راج لگانا ہے تو لگا کر دکھائیں، 27ستمبر کے بعد دیکھتا ہوں کون ہمارے پارلیمنٹیرینز کو ہاتھ لگاتا ہے،وزیراعلی سہیل آفریدی

گورنر راج لگانا ہے تو لگا کر دکھائیں، 27ستمبر کے بعد دیکھتا ہوں کون ہمارے پارلیمنٹیرینز کو ہاتھ لگاتا ہے،وزیراعلی سہیل آفریدی

پشاور(سب نیوز)وزیراعلی سہیل آفریدی کا کہنا ہے اگر آپ گورنر راج لگانا چاہتے ہیں تو میں چیلنج کرتا ہوں، لگا کر دکھائیں، 27 ستمبر آنے والا ہے، جناب اسپیکر، اس لیے ہمارا سارا فوکس 27 ستمبر پر ہے۔
اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نیکہا یہ 27 ستمبر ذرا گزر جائے، پھر دیکھتا ہوں کون ہمارے پارلیمنٹیرینز کو ہاتھ لگاتا ہے اور کون بدمعاشی کرتا ہے۔خیبرپختونخوا کا ہر نوجوان آئین اور قانون کو ماننے والا ہے۔ لیکن اگر کوئی آئین اور قانون نہیں مانے گا اور بدمعاشی کرے گا تو پھر اس کا جواب بھی اسے ملے گا، ان شا اللہ، اور اس کا جواب سڑکوں پر ہوگا۔
سہیل آفریدی نے مزید کہا بلوچ رو رہا ہے، پہاڑوں پر چڑھا ہوا ہے۔ پختون رو رہا ہے کیونکہ روزانہ شہید ہو رہا ہے؛ کبھی پولیس کا جوان شہید ہوتا ہے، کبھی عام عوام شہید ہوتی ہے۔ مقامی لوگ رو رہے ہیں، روزانہ ان کی چادر اور چار دیواری کی پامالی ہوتی ہے۔ کل عمران خان صاحب کے خاندان کی خواتین، جن کے ساتھ تین، چار اور چھ سال کے بچے بھی تھے، انہیں پنجاب میں اٹھا لیا گیا۔ پنجاب میں پنجابی رو رہا ہے، سانس لینے کی آزادی نہیں۔ سندھ رو رہا ہے، گلگت بلتستان رو رہا ہے، کشمیری رو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ کشمیریوں پر گولیاں چلیں، 26 نومبر کو سو سے زیادہ لوگ شہید ہوئے۔ کشمیر، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں شہادتیں ہو رہی ہیں۔ جب ہر طرف لوگ رو رہے ہوں تو نفرت پیدا نہیں ہوگی تو کیا ہوگا؟ کون ان سب کو اکٹھا کرے گا؟ کیا کوئی ایسا لیڈر موجود ہے جو تمام قوموں اور تمام صوبوں کو اکٹھا کر سکے؟ عمران خان صاحب واحد لیڈر ہیں جو قومی یکجہتی کی علامت ہیں، جو پاکستان کے وقار اور عزت کو دوبارہ بحال کر سکتے ہیں۔ کروڑوں پاکستانیوں کا دل عمران خان صاحب کے ساتھ دھڑکتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔