اسلام آباد (سب نیوز)آئی جی محمد سہیل چوہدری سے پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے اعلی سطح کے وفد نے اہم ملاقات کی ہے ، جس میں ٹرانسپورٹرز کے مسائل اور کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملاقات میں پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے عہدیداران کے علاوہ ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز جواد طارق بھی موجود تھے۔ آئی جی اسلام آباد نے ہدایت جاری کی ہے کہ ادویات، اشیائے خورونوش اور جلد خراب ہونے والے سامان سے بھرے کنٹینرز کو فوری طور پر مالکان کے حوالے کیا جائے گا۔ شہر میں امن عامہ قائم رکھنے اور سیکیورٹی تدابیر کے طور پر استعمال کیے جانے والے کنٹینرز کا مالکان کو باقاعدہ کرایہ ادا کیا جائے گا۔
آئی جی اسلام آباد نے اس موقع پر ٹرانسپورٹرز کی ملک و قوم کے لیے خدمات کو سراہا اور یقین دہانی کرائی کہ پولیس اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان تعاون کو مزید بہتر بنایا جائے گا تاکہ شہریوں کی آمدورفت اور تجارتی سرگرمیوں میں کوئی خلل نہ پڑے۔
آئی جی اسلام آباد کا بڑا فیصلہ، ادویات اور اشیائے خورونوش سے بھرے کنٹینرز فوری مالکان کے حوالے کرنے کی ہدایت
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
