ہومپاکستانویڈیو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات، کاشف عباسی صدر ، رضوان را ئو جنرل سیکرٹری،خرم روشن فنانس سیکرٹری منتخب

ویڈیو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات، کاشف عباسی صدر ، رضوان را ئو جنرل سیکرٹری،خرم روشن فنانس سیکرٹری منتخب

اسلام آباد(سب نیوز) ویڈیو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کاشف عباسی صدر منتخب ہوگئے، جبکہ رضوان را ئو جنرل سیکرٹری اور خرم روشن فنانس سیکرٹری منتخب ہو گئے ۔ انتخابات کے بعد نومنتخب عہدیداران نے گروپ فوٹو بھی بنوایا۔

انتخابی نتائج کے مطابق انیس الرحمن اور ذوالقرنین را ئو نائب صدور منتخب ہو گئے ، جبکہ محبوب الرحمن جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے۔ایسوسی ایشن کی گورننگ باڈی میں منتخب ہونے والے ارکان میں واجد (وی او اے )، خاقان احمد، عتیق، فہیم راجہ اور محمد سجاد شامل ہیں۔نومنتخب صدر کاشف عباسی اور دیگر عہدیداران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ویڈیو جرنلسٹس کے مسائل کے حل، پیشہ ورانہ حقوق کے تحفظ اور صحافتی برادری کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔

WhatsApp Image 2026 09 22 at 8.22.07 PM

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔