لاہور(سب نیوز)سابق گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا ہے کہ مفاہمت، مکالمہ اور باہمی اعتماد سے ملک میں سیاسی و معاشی استحکام آئے گا۔
اپنے بیان میں سابق گورنر پنجاب نے کہا کہ سیاسی اختلافات کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کرنے کے بجائے مذاکرات کی میز پر بیٹھنا ہوگا۔ سیاسی استحکام کے بغیر معیشت مضبوط اور عوامی مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ علیمہ خان کی گرفتاری سے مفاہمت کی فضا خراب اور سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔ملک مزید سیاسی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ تلخ ماضی کو فراموش کرکے آگے بڑھنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن موجودہ حالات میں تحمل، برداشت اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ آئین، قانون اور جمہوری اصولوں کے دائرے میں بامقصد مکالمہ شروع کیا جائے۔ چودھری سرور نے کہا کہ قومی مسائل کا پائیدار حل گرفتاریوں، دباو یا طاقت کے استعمال میں نہیں۔ قومی مسائل کا حل مذاکرات، انصاف اور سیاسی مفاہمت میں پوشیدہ ہے۔
ملک مزید سیاسی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا، چودھری سرور کا حکومت اور اپوزیشن کو مذاکرات کا مشورہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
