ہوماسلام آبادلانگ مارچ، اسلام آباد کے24 سرکاری تعلیمی ادارے 22ستمبر سے بند کرنے کا فیصلہ

لانگ مارچ، اسلام آباد کے24 سرکاری تعلیمی ادارے 22ستمبر سے بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (سب نیوز) لانگ مارچ کے معاملے پر شہر کے سرکاری تعلیمی ادارے 22 ستمبر سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے 24 سرکاری تعلیمی ادارے 22 ستمبر سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ وفاقی دارالحکومت میں اضافی پولیس نفری کے لیے رہائش کاانتظام سرکاری اسکولوں میں کیا جارہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بند اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں فی الحال معطل رہیں گی، آن لائن تعلیم یا متبادل ذرائع سے متعلق وفاقی نظامت تعلیم کی کوئی پالیسی نہیں بنائی گئی۔ واضح رہے کہ جماعت اسلامی اور تحریک انصاف نے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے جس کے باعث دارالحکومت کی مختلف شاہراہوں پر کنٹینر رکھ دیے گئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔