اسلام آباد (سب نیوز)پیٹرول ریلیف سکیم میں عوام کیلئے مزید سہولت کا اعلان کر دیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف نے 20سال پرانی موٹرسائیکلیں رکشیاور چنگ چی بھی سکیم میں شامل کرنیکی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق اب 20 سال پرانی موٹر سائیکلیں، رکشیاور چنگ چی رکھنے والے بھی اب پیٹرول ریلیف سکیم سے مستفید ہو سکیں گے۔ وزیراعظم نے عوام کی سہولت کیلئے متعلقہ اداروں کو خصوصی ہدایات جاری کر دیں ۔یکم جنوری 2006کے بعد رجسٹرڈ تمام موٹر سائیکلیں، رکشے اور چنگ چی چلانے والے بھی ریلیف سکیم کیلئے اہل ہوں گے۔ایسے تمام افراد مقررہ طریقہ کار کے مطابق رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔
وزیراعظم کی 20سال پرانی موٹر سائیکلیں اور رکشے پیٹرول ریلیف پروگرام میں شامل کرنے کی ہدایت
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
