ہومتازہ ترینکوہاٹ دھماکا، آسٹریلوی ہائی کمشنر کا اظہارِ افسوس

کوہاٹ دھماکا، آسٹریلوی ہائی کمشنر کا اظہارِ افسوس

ااسلام آباد(سب نیوز) پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ٹموتھی کین نے کوہاٹ میں ہونے والے دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کہا کہ کوہاٹ میں ہونے والے دھماکے کی اطلاعات پر وہ انتہائی افسردہ اور دل گرفتہ ہیں۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ٹموتھی کین نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد اور اس المناک سانحے سے متاثر ہونے والے تمام افراد کے ساتھ بھی ہمدردی کا اظہار کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔