ہومتازہ ترینکوہاٹ پولیس لائنز کے قریب نماز جمعہ کے دوران دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز کے قریب نماز جمعہ کے دوران دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی

کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیاجا رہا ہے، زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 25 زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال لایا گیا ہے، ڈی ایچ کیو اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کوہاٹ ہنگو روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیاگیا ہے اور پولیس لائنز کے قریب مزید نفری پہنچ گئی ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکا نماز جمعہ کے دوران ہوا، دھماکے کے باعث مسجدکے باہر گڑھا پڑ گیا، دھماکے سے مسجدکا بیرونی حصہ شدید متاثر ہوا اور دیواربھی گرگئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا، دھماکے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔