ہومپاکستانروسی سفیر کی سحر کامران سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور پارلیمانی روابط مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

روسی سفیر کی سحر کامران سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور پارلیمانی روابط مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(سب نیوز) پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ پی خورئیف نے رکن قومی اسمبلی اور روسی فیڈریشن کے ساتھ پارلیمانی دوستی گروپ کی رکن سحر کامران سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران عالمی و علاقائی سیاسی و اقتصادی صورتحال سمیت روس اور پاکستان کے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

روسی سفیر نے بین الپارلیمانی روابط کو مضبوط بنانے کے لیے سحر کامران کے تعمیری مؤقف کا خیرمقدم کیا۔ سحر کامران نے روس میں منعقد ہونے والی اہم کثیرالجہتی تقریبات میں شرکت میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

دونوں جانب سے روس اور پاکستان کے درمیان پارلیمانی اور باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔