لاہور (سب نیوز)وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے اپنی بیٹی کی گریجویشن تقریب میں شرکت کے لیے لندن کے نجی دورے کے دوران سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات کی مد میں 2 کروڑ 71 لاکھ 94 ہزار 4 روپے کا چیک سرکاری خزانے میں جمع کرا دیا۔
مسلم لیگ (ن)کی رہنما حنا پرویز بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں مریم نواز کی جانب سے رقم جمع کرانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے سرکاری طیارے کے استعمال کے تمام اخراجات ادا کر دیے ہیں۔حنا پرویز بٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ مریم نواز نے سرکاری خزانے میں 2 کروڑ 71 لاکھ 94 ہزار 4 روپے جمع کرائے ہیں۔
وزیراعلی پنجاب کے نجی دورے کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال پر اس سے قبل سوشل میڈیا پر بحث اور تنقید سامنے آئی تھی، جہاں ناقدین کی جانب سے سرکاری وسائل کے استعمال پر سوالات اٹھائے گئے تھے۔حنا پرویز بٹ کے مطابق مریم نواز کی جانب سے جمع کرایا گیا چیک آئندہ روز کیش ہو جائے گا۔
نجی دورے میں سرکاری طیارے کا استعمال، مریم نواز نے اخراجات ادا کر دیے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
