ہومپاکستانمدثر علی چیمہ کی سید قمر رضا سے ملاقات، پاکستانی کمیونٹی اور نوجوانوں کے مستقبل پر اہم گفتگو

مدثر علی چیمہ کی سید قمر رضا سے ملاقات، پاکستانی کمیونٹی اور نوجوانوں کے مستقبل پر اہم گفتگو

جدہ (خالد نواز چیمہ) جنوبی کوریا میں معروف کاروباری شخصیت اور بزنس فورم جنوبی کوریا کے چیئرمین مدثر علی چیمہ نے اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے چیئرمین بورڈ آف گورنرز سید قمر رضا سے اہم ملاقات کی۔ملاقات میں جنوبی کوریا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل، فلاح و بہبود، سرمایہ کاری کے فروغ، پاکستان اور کوریا کے کاروباری روابط اور پاکستانی نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مدثر علی چیمہ نے بیرونِ ملک پاکستانیوں کو پاکستان کا قیمتی اثاثہ قرار دیتے ہوئے کمیونٹی کے مسائل کے حل اور پاکستان کے مثبت تشخص کے فروغ کے لیے اپنی کاوشوں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سید قمر رضا کی قیادت میں اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود، ان کے مسائل کے حل اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اقدامات کو بھی سراہا گیا۔ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان اور کوریا کے درمیان تجارتی و معاشی روابط کو مزید مضبوط، پاکستانی نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا اور اوورسیز پاکستانیوں کی صلاحیتوں کو ملکی ترقی کے لیے بروئے کار لانے کے لیے مؤثر کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ملاقات کو پاکستانی کمیونٹی، کاروباری حلقوں اور او پی ایف کے درمیان روابط کے فروغ کی جانب ایک مثبت پیش رفت قرار دیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔