ہومبریکنگ نیوزچین پاکستان میں جدید طرز کے لا انفورسمنٹ سنٹر کے قیام میں تعاون کرے گا، محسن نقوی

چین پاکستان میں جدید طرز کے لا انفورسمنٹ سنٹر کے قیام میں تعاون کرے گا، محسن نقوی

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے نائب وزیر پبلک سکیورٹی گاو چی نے ملاقات کی، جس میں پاک چین دوطرفہ تعلقات، انسداد دہشت گردی، انسداد منشیات اور داخلی سلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پولیس ٹریننگ ایکسچینج پروگرام کو وسعت دینے اور جدید ٹیکنالوجی و آلات کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر چین نے پاکستان میں جدید طرز کے لا انفورسمنٹ سنٹر کے قیام میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ لا انفورسمنٹ سنٹر پاک چین دوستی کی ایک اور روشن علامت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے چینی اے آئی بیسڈ ٹیکنالوجی اور جدید آلات سے بہت مدد مل سکتی ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان داخلی سلامتی سے متعلق تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔ چینی نائب وزیر پبلک سکیورٹی گاو چی نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں اور عزم کو سراہا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔