اسلام آباد: پاکستان میں آذربائیجان کے نامزد سفیر ہز ایکسی لینسی عرفان داؤدوف نے پاکستان میں کرغزستان کے ناظم الامور ایبک تیلی بالیف سے خیرسگالی ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں سفارتی نمائندوں نے آذربائیجان اور کرغزستان کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
فریقین نے دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا اور مستحکم بنانے کے امکانات کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر خیالات کا تبادلہ کیا۔
