ہومتازہ ترینسی ڈی اے میں بیلدار سے پمپ آپریٹر پروموٹ ہونے والے ملازمین میں پروموشن لیٹرز تقسیم

سی ڈی اے میں بیلدار سے پمپ آپریٹر پروموٹ ہونے والے ملازمین میں پروموشن لیٹرز تقسیم

اسلام آباد(سب نیوز)سی بی اے کمیٹی واٹر سپلائی ڈائریکٹوریٹ کے زیرِ اہتمام پروڈکشن ڈویژن ون میں بیلدار سے بطور پمپ آپریٹر ترقی پانے والے ملازمین میں پروموشن لیٹرز تقسیم کرنے کے حوالے سے ایک پروقار تقریب اولڈ نیول ہیڈکوارٹرز میلوڈی میں منعقد ہوئی جس میں سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یسین، صدر اورنگزیب خان، سرپرستِ اعلی حاجی صابر، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سردارنسیم ممتاز،اسد محمود، محمدسرفراز ملک، سردار خان نیازی، چوہدری شاہد کھٹانہ، چوہدری منیر، سردار اخلاق، سردار کالا خان، سید ظفر شاہ کاظمی، زاہد حسین بھٹی، حسنین مشتاق، گوہر الہی سمیت واٹر سپلائی سی بی اے کمیٹی کے دیگر عہدیداران اور ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسین نے ترقی پانے والے تمام ملازمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ادارے کے مالی، بیلدار اور دیگرپروجیکٹ سٹاف جس سکیل میں بھرتی ہوتے تھے اکثر اسی سکیل میں ریٹائر ہو جاتے تھے لیکن سی ڈی اے مزدور یونین نے ان ملازمین کی لائن آف پروموشن بنوائی اور تعلیمی شرط کاخاتمہ کروایا جس کی بدولت آج ادارے کے سینکڑوں ملازمین ترقی حاصل کر رہے ہیں اوریقینا اس فیصلے سے ان کے معاشی حالات میں بہتری اور گھروں میں خوشحالی آئی ہے،چوہدری محمد یسین نے مزید کہا کہ سی ڈی اے ملازمین کے حقوق کے تحفظ اور ان کے مسائل کے حل کے لیے مزدور یونین اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔انھوں نے کہا کہ ملازمین کے پلاٹوں کا معاملہ عدالت میں زیرِ سماعت ہے اور ان شا اللہ بہت جلد اس کیس کا فیصلہ سی ڈی اے ملازمین کے حق میں آئے گااور اسی پلیٹ فارم سے ملازمین کوپلاٹ الاٹ کروائیں گے،تقریب کے اختتام پر ترقی پانے والے ملازمین میں پروموشن لیٹرز تقسیم کیے گئے جبکہ ملازمین نے اپنی ترقی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدور یونین کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ادارے کی بہتری، عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔