ہومپاکستانمسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک انتقال کرگئے

مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک انتقال کرگئے

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق فیملی ذرائع نے بتایا کہ گوجرانوالہ سے مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنما اور حلقہ این اے77 گوجرانوالہ ون سے رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے۔ذرائع نے بتایا کہ چوہدری بشیر محمود ورک گزشتہ کچھ عرصے سے علیل اور لاہور میں زیر علاج تھے۔
یاد رہے کہ چوہدری محمود بشیر ورک مسلم لیگ (ن)کے ٹکٹ پر 2024 کے انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے77 گوجرانوالہ ون سے ایک لاکھ 9 ہزار 704 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے، ان کے مقابلے میں آزاد امیدوار راشدہ طارق نے 91 ہزار 825 اور پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار امتیاز صفدر وڑائچ نے 17 ہزار 59 ووٹ حاصل کیے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔