ہومپاکستانپیٹرولیم لیوی کے خاتمے پر مذاکرات کا دوسرا دور مکمل، حکومت نے جماعت اسلامی سے مزید 3روز کا وقت مانگ لیا

پیٹرولیم لیوی کے خاتمے پر مذاکرات کا دوسرا دور مکمل، حکومت نے جماعت اسلامی سے مزید 3روز کا وقت مانگ لیا

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان پیٹرولیم لیوی کے خاتمے پر مذاکرات کا دوسرا دور مکمل ہوگیا۔ذرائع کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کیلئے جماعت اسلامی کی تجاویز پر غور کیلئے مزید تین دن کا وقت مانگ لیا۔ بیٹھک کے دوران حکومتی وفد نے سیاسی جماعت سے اسلام آباد لانگ مارچ کی کال نہ دینے کی بھی درخواست کی۔
مذاکراتی دور کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ پنجاب ہاوس میں حکومتی کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور ہوا، احسن اقبال، رانا ثنا اللہ اور علی پرویز ملک نے حکومتی موقف پیش کیا، ہم نے مذاکرات میں کہا کہ پیٹرولیم لیوی ختم ہونی چاہیے۔لیاقت بلوچ نے بتایا کہ ہم نے مذاکرات میں حکومت کو 6 نکات پر مشتمل موقف پیش کیا، حکومتی کمیٹی کے پاس ایسے دلائل نہیں تھے کہ ہمارے موقف کو رد کر سکیں، مذاکرات کے دوران 6 نکات پر تفصیلی بات چیت کی گئی ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کی جائیں، لیوی بھتہ ختم کیا جائے، ریفارئنری مافیا 3 گناہ پیسہ وصول کرتے ہیں، پاکستان کے عوام پر بوجھ بڑھ جاتا ہے، سود کا خاتمہ ہونا چاہیے وفاق کی شرعی عدالت کا نفاذ ہونا چاہیے، آج بھی ان کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے پیٹرولیم مصنوعات پر الگ سے کمیٹی بنائی ہے پیر کو اجلاس ہوگا، آئی پی پیز ٹاسک فورس کے ساتھ بھی میٹنگ ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ حافظ نعیم الرحمان خطاب میں اسلام آباد مارچ کی کال دیں گے، حکومت وفد نے کہا کہ ہم بھی عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں، اگر ریلیف نہیں دیا جائے گا تو دھرنے جاری رہیں گے، بے روزگاری بڑھتی جا رہی ہے معاشی ترقی رک گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔