ہومپاکستاناپوزیشن اور جے یو آئی (ف)کا پارلیمنٹ میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

اپوزیشن اور جے یو آئی (ف)کا پارلیمنٹ میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(سب نیوز) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس اور جے یو آئی ف کے رہنما مولانا عطا الرحمن کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس حوالے سے اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے گھر فیصلہ ہوا تھا کہ ایوان میں اپوزیشن متفقہ حکمت عملی اپنائے گی، طے ہوا تھا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں مل کر اپوزیشن کا کردار ادا کرنا ہے متحدہ اپوزیشن کے باہمی تعلق کو بڑھانے پر بات چیت ہوئی، امید ہے سینیٹ میں طاقتور کردار ادا کریں گے۔
جے یو آئی(ف)کے پارلیمانی لیڈر مولانا عطا الرحمن نے کہا کہ مشترکہ اجلاس میں تمام امور پر بات چیت کی گئی تھی، پارلیمنٹ کی حد تک ایک دوسرے کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، پارلیمنٹ کے اندر اپوزیشن ایک نظر آئے گی، آئندہ چند دنوں میں متحدہ اپوزیشن کا اجلاس بلا کر مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اب تک اپوزیشن کے طور پر حکومت کو ٹف ٹائم نہیں دے سکے، اب کوشش ہوگی کہ بطور اپوزیشن حکومت کو ٹف ٹائم دیں اور ایشوز پر بات کریں، امید ہے متحدہ اپوزیشن کے طور پر حکومت کو غیر قانونی آئین میں ترمیم کرنے سے روک پائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔