اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان نے بھارت میں تاریخی مسجد کو شہید کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مسلمانوں کے خلاف منظم استحصال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی شہر سہارنپور میں تاریخی مسجد کو گرانے کا اقدام قابل مذمت ہے، جبکہ بابری مسجد کی 1992 میں مسماری مذہبی عدم برداشت، تعصب اور نفرت کی واضح علامت بن چکی ہے۔
دفتر خارجہ نے کہاکہ بھارت میں مسلمانوں کی عبادت گاہوں کی بے حرمتی اور انہیں مسمار کرنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جانا چاہیے۔ بھارتی حکام کی جانب سے مسلمانوں کے منظم استحصال پر عالمی برادری کو فوری توجہ دینی چاہیے۔ترجمان دفتر خارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک اور ان کی عبادت گاہوں سے متعلق پیش آنے والے واقعات کا نوٹس لے۔
واضح رہے کہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر سہارنپور میں انتظامیہ نے 70 سال پرانی مسجد کو شہید کردیا۔مقامی انتظامیہ کی جانب سے اہلِ علاقہ کو مسجد سیل کرنے کا کہا گیا تھا، جس کے بعد 5 ستمبر کو پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں مسجد گرانے کی کارروائی مکمل کی گئی۔
بھارت میں تاریخی مسجد کو شہید کرنے پر پاکستان کا شدید ردعمل، عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
