ہومبریکنگ نیوزوزیراعظم ہا ئوس فائر ڈرل؛ سائرن، ایمرجنسی گیٹ کا نظام غیرمعیاری ہونے کا انکشاف

وزیراعظم ہا ئوس فائر ڈرل؛ سائرن، ایمرجنسی گیٹ کا نظام غیرمعیاری ہونے کا انکشاف

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم ہا ئوس کی فائر ڈرل کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ سائرن اور ایمرجنسی گیٹ کا نظام معیار کے مطابق نہیں ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم ہا ئوس اسلام آباد میں فرضی فائر اینڈ ریسکیو ڈرل منعقد ہوئی، سی ڈی اے کیپٹل ایمرجنسی سروسز نے فائر اینڈ ریسکیو رسپانس کا جائزہ لیا اور وزیراعظم ہاس میں سائرن اور ایمرجنسی گیٹ کا نظام معیار کے مطابق نہیں نکلا۔

ذرائع نے بتایا کہ فرضی ڈرل کے دوران فائر کال موصول ہونے کے 4 منٹ بعد G-5 فائر ٹینڈر موقع پر پہنچ گیا، ریسکیو وین اور برونٹو اسکائی لفٹ 9 منٹ میں موقع پر پہنچ گئے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈرل کے دوران فائر الارم، سائرن کی آواز انتہائی کم ہونے کی نشان دہی کی گئی، پاور کٹ کے بعد وزیراعظم ہاس کا الیکٹریکل گیٹ بھی نہیں کھل سکا۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم ہاس میں ایمرجنسی کی صورت میں گیٹ کھولنے کے لیے دستی یا متبادل نظام فراہم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے کے مطابق سی ای ایس فائر اینڈ ریسکیو کا مجموعی رسپانس بروقت اور تسلی بخش رہا جبکہ حفاظتی خامیوں کو فوری طور پر دور کرنے کی سفارش کر دی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔