ہومپاکستانوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے افتخار گیلانی کی ملاقات، 100روزہ اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کے عزم کا اعادہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے افتخار گیلانی کی ملاقات، 100روزہ اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کے عزم کا اعادہ

لاہور (سب نیوز)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے آزاد جموں کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم افتخار گیلانی نے ملاقات کی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے وزیراعلی مریم نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے 100 روزہ اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کو پنجاب میں تاریخ ساز پراجیکٹس شروع کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے کہاکہ آزاد جموں کشمیر کی ترقی کے لیے پنجاب کے پراجیکٹ مشعل راہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ قائد محمد نواز شریف کی رہنمائی میں آزاد کشمیر کو ترقی کی مثال بنانا چاہتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔