ہومبریکنگ نیوزسانحہ پمز کے بعد صحت کے اداروں میں تبدیلیاں، چیئرمین اسلام آباد ہیلتھ کئیر ریگولیٹری اتھارٹی مستعفی

سانحہ پمز کے بعد صحت کے اداروں میں تبدیلیاں، چیئرمین اسلام آباد ہیلتھ کئیر ریگولیٹری اتھارٹی مستعفی

اسلام آباد: پمز اسپتال میں نومولود بچوں کی ہلاکت کے افسوسناک سانحے کے بعد صحت کے شعبے سے متعلق اداروں میں انتظامی تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔اسلام آباد ہیلتھ کئیر ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر ریاض شہباز مستعفی ہوگئے۔
وفاقی کابینہ نے ڈاکٹر ریاض شہباز جنجوعہ کا استعفیٰ منظور کر لیا۔وفاقی وزارت صحت نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر ریاض شہباز ریگولیٹری اتھارٹی کے ممبر بھی تھے۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر ریاض شہباز نے استعفیٰ منظور ہوتے ہی چارج چھوڑ دیا۔

450e944b 1160 4065 9994 27a655c7ee52

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔