ہومپاکستانپاکستان کی ملائیشیا کو یومِ آزادی پر مبارکباد

پاکستان کی ملائیشیا کو یومِ آزادی پر مبارکباد

اسلام آباد : پاکستان نے برادر ملک ملائیشیا کو یومِ آزادی کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اس موقع پر جاری تہنیتی پیغام میں پاکستان نے حکومت اور برادر عوامِ ملائیشیا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ملائیشیا کے لیے پائیدار امن اور دیرپا خوشحالی کا خواہاں ہے۔

پیغام میں کہا گیا، ”پاکستان کی جانب سے حکومت اور برادر عوامِ ملائیشیا کو دلی مبارکباد۔ ہم ان کے لیے مستقل امن اور دیرپا خوشحالی کے خواہاں ہیں۔ یومِ آزادی مبارک!“

پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں، جبکہ دونوں ممالک مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔