ہوماسلام آبادسی ڈی اے کا اسلام آباد میں فائر سیفٹی قوانین پر سخت ایکشن، 7 عمارتیں سیل ، کیپیٹل ہسپتال، پولی کلینک اور پمز پر 5،5لاکھ روپے جرمانہ

سی ڈی اے کا اسلام آباد میں فائر سیفٹی قوانین پر سخت ایکشن، 7 عمارتیں سیل ، کیپیٹل ہسپتال، پولی کلینک اور پمز پر 5،5لاکھ روپے جرمانہ

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی حکومت کی ہدایات پر سی ڈی اے کا اسلام آباد میں فائر سیفٹی قوانین پر سخت ایکشن، 7 عمارتیں سیل ،شہیدِ ملت سیکرٹریٹ، اسٹیٹ لائف بلڈنگ، ٹی ڈی اے پی بلڈنگ، بیورلے سینٹر اور کرائون پلازہ فائر سیفٹی عدم تعمیل پر سیل

فائر سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر کیپیٹل ہسپتال، پولی کلینک اور پمز پر 5،5لاکھ روپے جرمانہ ،اسلام آباد بھر میں فائر سیفٹی معائنوں کا دائرہ وسیع، فائر فائٹنگ آلات، ایمرجنسی ایگزٹس اور انخلا کے انتظامات کی جانچ جاری ،سی ڈی اے کی عمارت مالکان اور انتظامیہ کو فائر سیفٹی انتظامات فوری مکمل کرنے کی ہدایت، مسلسل عدم تعمیل پر سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔