اسلام آباد(سب نیوز) وفاقی دارالحکومت اور گردونواح میں مون سون بارشوں کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہوگئی، جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے ڈیم کے سپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق راول ڈیم میں پانی کی سطح 1751.40 فٹ تک پہنچ گئی ہے، جس کے باعث سپل ویزپیر 31 اگست کو صبح 6 بجے کھولے جائیں گے۔انتظامیہ نے سپل ویز کھولنے کے دوران ریسکیو 1122، پولیس اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق سپل ویز کھولنے سے قبل تمام متعلقہ ادارے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں گے۔ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سپل ویز کھولے جانے کے دوران ندی نالوں اور نشیبی علاقوں کے قریب جانے سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
