واشنگٹن: امریکی محکمہ خزانہ نے پاسدارانِ انقلاب کے پانچ سینئر عہدیداروں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر ایک کروڑ ڈالر تک انعامات کی پیشکش کی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ سے وابستہ ریوارڈز فار جسٹس اکاؤنٹ نے ایکس پر جاری ایک پیغام میں لکھا کہ یہ افراد پاسدارانِ انقلاب کی اُن یونٹس کی کمان کرتے ہیں جنہوں نے مسلح حملوں کے ذریعے امریکی اہلکاروں کو نشانہ بنایا اور تباہ کن سائبر کارروائیوں کے ذریعے اہم تنصیبات کو ہدف بنایا۔
اس فہرست میں پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر احمد وحیدی، خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر کے کمانڈر علی عبداللہی اور پاسدارانِ انقلاب کے سائبر شعبے کے کمانڈر حمید رضا لشگریان شامل ہیں۔
فہرست میں سعید آقاجانی اور مجید خادمی کے نام بھی شامل ہیں، سعید آقاجانی پاسدارانِ انقلاب کی فضائی و خلائی فورس کے سابق کمانڈر تھے جبکہ مجید خادمی پاسدارانِ انقلاب کے انٹیلیجنس کمانڈر تھے، دونوں حالیہ جنگ کے دوران مارے گئے تھے۔
