اسلام آباد(سب نیوز) ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے 22 اگست 2026 کو مختلف ممالک سے ڈی پورٹ ہو کر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے والے دس افراد کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ 1974 کی دفعات 3 اور 4 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ان میں سے چھ افراد ترکی سے ڈی پورٹ کیے گئے جن پر یورپ جانے کی غیر قانونی کوشش کا الزام ہے، جبکہ اٹلی، کویت اور سعودی عرب سے آنے والے باقی افراد پر غیر قانونی داخلے، اوور اسٹے اور بھیک مانگنے سمیت دیگر الزامات عائد ہیں۔ تمام ملزمان کے پاسپورٹ، سفری دستاویزات اور موبائل فونز تحقیقات کے لیے قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔
تفتیش کے دوران اس امر کی بھی چھان بین کی جائے گی کہ آیا کسی ایجنٹ یا سہولت کار نے ان افراد کو غیر قانونی طریقے سے بیرونِ ملک بھیجنے میں معاونت کی۔ ملوث پائے جانے والے کسی بھی فرد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ایف آئی اے اسلام آباد زون کا عزم ہے کہ انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی طریقے سے بیرونِ ملک سفر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔
ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کی کارروائی، ترکی، اٹلی، کویت اور سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہونے والے دس افراد کیخلاف مقدمہ درج
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
