تہران (سب نیوز)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایرانی وزیر داخلہ سے ملاقات کی ہے، جس میں خطے میں امن و استحکام پر بات چیت کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے ساتھ ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان تعاون، علاقائی امن و استحکام اور باہمی تعلقات سے متعلق امور زیر بحث آئے۔ فریقین نے خطے میں امن کے فروغ اور دونوں ممالک کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی بات چیت کی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا یہ دورہ پاکستان کی جانب سے خطے میں امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے۔ ان کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی شرکت نے دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی اور داخلی امور سے متعلق تعاون کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔واضح رہے کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور فیلڈ مارشل کا حالیہ دورہ ایران بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے، جس کا مقصد مشرق وسطی میں جاری کشیدگی کے خاتمے اور تنازع کے دیرپا و جامع حل کی کوششوں کو تقویت دینا ہے۔
فیلڈمارشل عاصم منیر کی ایرانی وزیر داخلہ سے ملاقات، خطے میں امن و استحکام پر گفتگو
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
