ہومپاکستانوزیراعظم کی نوازشریف سے ملاقات،آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کی نامزدگی پر غور

وزیراعظم کی نوازشریف سے ملاقات،آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کی نامزدگی پر غور

لاہور (سب نیوز)مسلم لیگ (ن)کے صدر میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت جاتی امرا میں اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے انتخاب کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور متوقع امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے منصب کے لیے شاہ غلام قادر اور طارق فاروق کے نام زیر غور ہیں اور ان دونوں میں سے کسی ایک کو نامزد کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت کی مشاورت مکمل ہونے کے بعد آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے نام کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔جاتی امرا میں ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال سمیت دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔مسلم لیگ (ن)کی قیادت کی جانب سے آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے مشاورت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پارٹی کو آزاد کشمیر میں حکومت کی تشکیل کے حوالے سے اہم فیصلے کرنا ہیں۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ ذرائع کے مطابق دو گھنٹے طویل ملاقات کے ایجنڈے میں سرفہرست سپریم کورٹ کا بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال شفٹ کرنے کا فیصلہ رہا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے میاں نواز شریف کو بانی پی ٹی آئی کو شفا ہسپتال کے بجائے پمز چیک اپ کی وجوہات سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں سیاسی حکمت عملی اور قانونی آپشنز پر مشاورت کی گئی، پی ٹی آئی کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست اور اس کے قانونی جواب کے حوالے سے بھی مشاورت ہوئی۔ذرائع کے مطابق صدر ن لیگ میاں نواز شریف نے کہا کہ پاکستان مزید کسی سیاسی و آئینی بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ملاقات میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے لیے مختلف نام بھی زیر غور آئے، وزیراعلی پنجاب مریم نواز بھی ملاقات میں شریک ہوئیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔