ہومپاکستانپاکستانی وزارتِ آئی ٹی کے وفد کی ترکمانستان کے سفیر سے ملاقات

پاکستانی وزارتِ آئی ٹی کے وفد کی ترکمانستان کے سفیر سے ملاقات

اسلام آباد : وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن پاکستان کے محکمہ بین الاقوامی رابطہ کاری کے رکن محمد عامر ملک کی قیادت میں ایک وفد نے اسلام آباد میں ترکمانستان کے سفارتخانے کا دورہ کیا۔

ملاقات میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فریقین نے مختلف شعبوں میں باہمی روابط بڑھانے اور نئے مشترکہ اقدامات شروع کرنے کے وسیع امکانات کو اجاگر کیا۔

ترکمانستان کی آئی ٹی پالیسی کے حوالے سے وفد کو بریفنگ دی گئی، جس کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا اور معیشت، سرکاری انتظامیہ اور سماجی شعبے کی مکمل ڈیجیٹل تبدیلی ہے۔

ملاقات کے دوران ترکمانستان کی 35ویں یومِ آزادی کے سلسلے میں منعقد ہونے والی تقریبات سے بھی آگاہ کیا گیا، جو ’’آزاد، مستقل طور پر غیر جانب دار ترکمانستان، بامقصد آسمانی گھوڑوں کا وطن‘‘ کے عنوان سے منائی جا رہی ہیں۔

اس موقع پر ستمبر میں ہونے والے ترکمانستان کے خلق مصلحت (Halk Maslakhaty) کے اجلاس کی تاریخی اور سماجی و سیاسی اہمیت پر بھی خصوصی توجہ دی گئی۔

اس کے علاوہ 4 سے 6 ستمبر 2026 تک نیدرلینڈز میں منعقد ہونے والی پہلے ترکمانستانی اخل ٹیکے ہارس چیمپئن شپ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین کے مطابق یہ ایونٹ اخل ٹیکے گھوڑے کے فروغ، ثقافتی روابط کے وسعت اور ترکمانستان کے مثبت عالمی تشخص کو اجاگر کرنے کے حوالے سے اہم بین الاقوامی سرگرمی ثابت ہوگا۔

ملاقات میں دونوں جانب سے بین الاقوامی سطح پر ایک دوسرے کے اقدامات کی حمایت جاری رکھنے اور پاکستان و ترکمانستان کے درمیان دوستانہ اور باہمی مفاد پر مبنی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔