اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی کیسپریم کورٹ کے 18اگست کے حکم کے خلاف نظر ثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائرکردی۔چیف کمشنر اسلام آباد نے دائر درخواست میں استدعا کی ہیکہ بانی پی ٹی آئی سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم کے خلاف نظر ثانی درخواست کی جلد سماعت کی جائے، نظر ثانی پٹیشن میں 18 اگست کے عدالتی حکم پر نظرثانی، ترمیم اور اسے واپس لینے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے نجی اسپتال منتقل کرنے کے احکامات کو چیلنج کیا گیا ہے۔
درخواست میں میڈیکل پینل کے ذریعے طبی معائنے و علاج سے متعلق احکامات بھی چیلنج کییگئے ہیں۔درخواست چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائرکی گئی ریویو پٹیشن میں کی گئی ہے۔ریویو پٹیشن میں27 ویں آئینی ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار پر قانونی سوالات اٹھاتے ہوئے کہا گیا ہیکہ یہ معاملہ صرف طبی سہولیات کا نہیں بلکہ قانونی و آئینی دائرہ اختیار سے متعلق بھی ہے۔درخواست میں آرٹیکل 175(2) اور جیل قوانین سے متعلق بھی قانونی سوالات اٹھائیگئے ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہیکہ عدالتی حکم وقت کی پابندی پر مبنی تھا، اس لیے معاملیکی فوری سماعت ضروری ہے۔
