اسلام آباد(سب نیوز) پاکستان اور سعودی عرب نے خوراک کے چار اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے سعودی وزیر برائے ماحولیات و زراعت عبدالرحمن الفضلی جلد پاکستان کا دورہ کریں۔
وزارت اقتصادی امور کے مطابق وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ کی زیر صدارت پاک سعودی عرب زرعی تجارت کے فروغ پر منعقدہ اہم جائزہ اجلاس میں وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، سیکرٹری کامرس، سیکریٹری فوڈ سیکیورٹی، چیئرمین سی ڈی اے اور وزارت خارجہ کے حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیر اقتصادی امور احد چیمہ نے بتایا کہ سعودی وزیر برائے ماحولیات و زراعت عبدالرحمن الفضلی جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ان کے مطابق سعودی وزیر کے دورے سے زرعی تجارت اور مشترکہ سرمایہ کاری کو بڑا فروغ ملے گا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ سعودی وفد نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سینٹر کا دورہ کرے گا جہاں وفد کو زرعی تحقیقی پہلووں پر بریفنگ دی جائے گی۔ پاکستان اور سعودی عرب نے خوراک کے چار اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، جن میں گوشت، چاول، پروسیسڈ فوڈ اور حیوانی چارے کے شعبوں کی برآمدات پر خصوصی توجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گوشت اور چاول سمیت خوراک کے چار اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
