ہومپاکستانسپریم کورٹ نے عمران خان کو جو ریلیف دیا وہ قانون کے مطابق نہیں، مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ

سپریم کورٹ نے عمران خان کو جو ریلیف دیا وہ قانون کے مطابق نہیں، مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ

اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو جو ریلیف دیا گیا وہ قانون کے مطابق نہیں، ان کی شفا اسپتال منتقلی کے خلاف نظرثانی درخواست دوبارہ دائر کی جارہی ہے۔
پارلیمنٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفت گو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست دوبارہ دائر کی جارہی ہے، نظرثانی کی درخواست کے بعد جو بھی فیصلہ آئے گا اس پر عمل ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سپریم کورٹ نے جو ریلیف دیا وہ قانون کے مطابق نہیں ہے، میاں نواز شریف کو سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور سروسز اسپتال کے ڈاکٹرز کی رپورٹ کے بعد بیرون ملک علاج کے لیے گئے تھے۔رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی گئے ہے ان کے جواب کا انتظار ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔