ہومبریکنگ نیوزپاکستان، روس تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان، روس تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

اسلام آباد(سب نیوز) : پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ خورِیف نے آج نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم نے پاکستان اور روس کے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت کو سراہتے ہوئے اہم شعبوں میں تعاون جاری رکھنے اور اعلیٰ سطحی روابط کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کا مستقل مؤقف ہے کہ اختلافات کے حل اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔