اسلام آباد (سب نیوز): پاکستان میں پولینڈ کے سفیر میسیج پیسارسکی نے پولش سائیکلسٹ سلاومیر اسٹریلچک سے ملاقات کی۔
پولش سائیکلسٹ نے پاکستان اور پولینڈ کی دوستی کو اجاگر کرنے، سیاحت کے فروغ اور ثقافتی تبادلے کے مقصد سے اسلام آباد سے خنجراب پاس تک 1,390 کلومیٹر کا سفر کامیابی سے مکمل کیا۔
پولینڈ کے سفیر نے سلاومیر اسٹریلچک کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور ان کے جذبے کو سراہا۔
