ہومبریکنگ نیوزوزیراعظم کی حج انتظامات بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی حج انتظامات بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد:(سب نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ مذہبی امور سردار محمد یوسف نے ملاقات کی، جس میں آئندہ حج کی تیاریوں اور انتظامات کے حوالے سے پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیرِ مذہبی امور نے وزیراعظم کو آئندہ حج کے لیے جاری تیاریوں، انتظامات اور پاکستانی عازمینِ حج کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے وزارتِ مذہبی امور سے متعلق امور اور وزارت کی جانب سے جاری مختلف اقدامات سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئندہ حج کے دوران پاکستانی عازمینِ حج کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور انتظامات کو مؤثر انداز میں مکمل کیا جائے۔

وزیراعظم نے مزید ہدایت کی کہ حج سے متعلق تمام ضروری اقدامات بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ پاکستانی عازمینِ حج کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔