ہومبریکنگ نیوزکے پی ،حکومت کا تعلیم سے محروم بچوں کو اسکولوں میں داخل کر انے کا منصوبہ

کے پی ،حکومت کا تعلیم سے محروم بچوں کو اسکولوں میں داخل کر انے کا منصوبہ

پشاور(آئی پی ایس )خیبرپختونخوا حکومت نے آٹ آف اسکول بچوں کو اسکولوں میں داخل کرانے کے منصوبے پر کام شروع کردیا۔محکمہ تعلیم، بلدیات، صحت اور سماجی بہبود کے حکام نے مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کردیے جب کہ اس تقریب میں وزیراعلی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی بھی موجود رہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا میں اسکولوں سے باہر بچوں سے متعلق جامع سروے کیا جائے گا،

اسکولوں سے باہر بچوں کی تعداد اور مقامات معلوم کرنیکیلئیون میپ نظام تشکیل دیا جائیگا۔بریفنگ کے مطابق 2023 کی مردم شماری کے مطابق کے پی میں 49 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں، محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے مطابق 26 لاکھ بچے اسکول نہیں جاتے، پہلے مرحلے میں اسکول سے باہر 60 فیصد بچوں کو فوری طور پر داخل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ 5 سال سیکم عمر بچوں کا ڈیٹا بھی اکٹھا کیا جائیگا تاکہ منصوبہ بندی کی جاسکے، بچوں کی تعلیم کیلئے سرکاری و کمیونٹی اسکولز، ڈبل شفٹ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے استفادہ کیا جائے گا، غربت کے باعث اسکول چھوڑنے والے بچوں کو وظائف، زکو اور دیگر معاونت فراہم کی جائیگی۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ بچوں کے وظائف کی ادائیگی کم سے کم 75 فیصد حاضری سے مشروط ہوگی، بچوں کو اقوام متحدہ کے پروگرام “جنریشن ان لمیٹڈ” کے تحت فنی تربیت فراہم کی جائے گی، شفافیت کیلئےآزاد ادارہ سروے کے ڈیٹا کے 5 فیصد حصیکی تصدیق کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔