اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے اڈیالہ جیل میں قید بانی سے ملاقات اور بانی کے علاج کے متعلق درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔
پی ٹی آئی کے بانی کے ساتھ اڈیالہ جیل میں ملاقات اور ان کے علاج سے متعلق خدشات کے بارے میں درخواستوں کو سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے سماعت کے لئے مقرر کر دیا ہے۔ ان مقدمات کی سماعت جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 18 اگست کو کرے گا۔ جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم تین رکنی بنچ میں شامل ہیں۔
بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات اور علاج کا معاملہ، سپریم کورٹ میں درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
