ہومتازہ تریناین سی سی آئی اے اسلام آباد کی بڑی کارروائی،آن لائن جنسی بلیک میلنگ میں ملوث 111چینی اور 3ویت نامی گرفتار

این سی سی آئی اے اسلام آباد کی بڑی کارروائی،آن لائن جنسی بلیک میلنگ میں ملوث 111چینی اور 3ویت نامی گرفتار

اسلام آباد(سب نیوز) آن لائن جنسی بلیک میلنگ اور مالی فراڈ میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا، این سی سی آئی اے اسلام آباد نے 111 چینی اور 3 ویت نامی باشندوں کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی شہریوں کو آن لائن جنسی گفتگو میں پھانس کر بلیک میل کرنے کا انکشاف ہوا ہے، سائبر رومانس کے نام پر مالی فراڈ کرنے والے گروہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزمان آئی ٹی کمپنی کی آڑ میں مبینہ سائبر کرائم سرگرمیوں میں ملوث رہے۔این سی سی آئی اے نے پیکا ایکٹ اور تعزیراتِ پاکستان کی دفعات کے تحت کیس درج کیا ہے جس کے بعد گرفتار ملزمان کے مالیاتی اور ڈیجیٹل نیٹ ورک کی چھان بین جاری ہے۔
اس کیس میں آن لائن ویڈیو چیٹس اور نازیبا مواد کے ذریعے شہریوں کو نشانہ بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔ این سی سی آئی اے اسلام آباد مزید متاثرین اور سہولت کاروں کی شناخت کے لیے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔