اسلام آباد (سب نیوز)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران امن معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے امریکی خبر رساں ادارے بلومبرگ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان کسی نہ کسی قسم کے معاہدے یا مفاہمت کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
خواجہ آصف نے بتایا کہ گزشتہ دو سے تین دن کے دوران ملنے والے اشارے بتاتے ہیں کہ دونوں ممالک کسی امن معاہدے یا ڈیل کے قریب پہنچ چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ حالات ایک بار پھر امن معاہدے کے حق میں بنتے دکھائی دے رہے ہیں۔
امریکا اور ایران امن معاہدے یا ڈیل کے قریب پہنچ چکے ہیں، خواجہ آصف کا دعوی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
