راولپنڈی (سب نیوز)سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مال روڈ راولپنڈی میں فائرنگ کرنے والے ملزم کو ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت ضلع خیبر کے رہائشی محمد حسین کے نا م سے ہوئی ہے جو پی ٹی آئی کا سرگرم رکن تھا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ملزم محمد حسین کے قبضے سے پارٹی پرچم ، اسلحہ، گولیاں اور اہم دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں، ذرائع نے کہا کہ شواہد سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہلاک دہشتگرد محمد حسین پی ٹی آئی کا سرگرم کارکن تھا ، ہلاک دہشتگرد محمد حسین جماعت کی جملہ قیادت سے مسلسل رابطے میں رہتے ہوئے ان کی ہدایات پر عمل کرتا تھا۔
ذرائع نے دعوی کیا کہ احتجاجی دھرنوں کے دوران ہلاک دہشتگرد محمد حسین اشتعال انگیز ی ، پتھرا اور فائرنگ بھی ملوث رہا ہے، احتجاجی دھرنوں کے دوران ہلاک دہشتگرد محمد حسین سیکیورٹی فورسز کو اسلحہ کے ذریعہ نشانہ بناتا تھا۔ذرائع نے کہا کہ ہلاک دہشتگرد محمد حسین کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
مال روڈ پر فائرنگ کرنے والا پی ٹی آئی کا سرگرم رکن ہلاک ، اہم انکشافات سامنے آگئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
