ہومبریکنگ نیوزکسٹمز بانڈڈ وئیر ہاؤسز میں کسی بھی بے ضابطگی کی گنجائش نہیں: وزیراعظم

کسٹمز بانڈڈ وئیر ہاؤسز میں کسی بھی بے ضابطگی کی گنجائش نہیں: وزیراعظم

اسلام آباد: (آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کسٹمز بانڈڈ وئیر ہاؤسز میں کسی بھی بے ضابطگی کی گنجائش نہیں ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم نے ملک بھر کے کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز کا 3 سال کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کی ہدایت کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ کسٹمز بانڈڈ وئیر ہاؤسز میں کسی بھی بے ضابطگی کی گنجائش نہیں اور غیر قانونی سرگرمی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

اجلاس کو کسٹم بانڈڈ وئیر ہاؤسز اور ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ کے حوالے سے بریفنگ میں کہا گیا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر کسٹم بانڈڈ وئیر ہاؤسز کی فزیکل اسٹاک ویری فکیشن کروائی جائے گی، کسٹمز بانڈڈ وئیر ہاؤسز کی لائسنسنگ اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔