ہومپاکستانروشن ڈیجیٹل اکاونٹس میں جولائی کے دوران 28کروڑ 20 لاکھ ڈالر موصول

روشن ڈیجیٹل اکاونٹس میں جولائی کے دوران 28کروڑ 20 لاکھ ڈالر موصول

کراچی(سب نیوز)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے روشن ڈیجیٹل اکاونٹس سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری کردیئے۔سٹیٹ بینک کے مطابق رواں سال جولائی میں روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے ذریعے 28 کروڑ 20 لاکھ ڈالر پاکستان موصول ہوئے۔
مرکزی بینک کے مطابق جولائی 2026 تک روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے ذریعے مجموعی آمد 13 ارب 65 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے ذریعے موصول ہونے والے فنڈز میں سے 2 ارب 12 کروڑ ڈالر بیرون ملک واپس بھیجے گئے۔
اعداد و شمار کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاونٹس سے 8 ارب 60 کروڑ 30 لاکھ ڈالر پاکستان میں استعمال کیے گئے۔سٹیٹ بینک نے بتایا کہ روشن ڈیجیٹل اکاونٹس میں خالص قابل واپسی ذمہ داری 2 ارب 92 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔