اسلام آباد(سب نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماوں نے خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے جاری کوششوں پر بھی بات چیت کی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی تفصیلات بھی ایرانی وزیر خارجہ سے شیئر کیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ معاہدے کا مقصد تینوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کو مضبوط بنانا اور خطے میں امن و سلامتی کے فروغ میں کردار ادا کرنا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے معاہدے کے اہم نکات سے آگاہ کرنے پر اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کیا، دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
