انقرہ (سب نیوز)سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدہ طے پا گیا ہے جسے خطے میں استحکام اور ترقی کے لیے اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔ ترک صدررجب طیب ایردوان نے اپنے ایکس اکاونٹ پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی اور تینوں ممالک کے درمیان ایک مشترکہ دفاعی معاہدے پردستخط کیے۔
ترک صدر نے کہا کہ اجتماعی دفاعی صلاحیت پرمبنی یہ معاہدہ ہماری سیکیورٹی اوردفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے، دفاعی صنعت میں مشترکہ منصوبوں کے فروغ اور دہشتگردی کیخلاف موثر تعاون میں اہم کردار ادا کرے گا۔انھوں نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ اقوام متحدہ کے چارٹرکے آرٹیکل51 میں بیان کردہ دفاع کے حق کی بھی توثیق کرتا ہے۔ یہ معاہدہ کسی ملک کیخلاف نہیں بلکہ خطے میں امن، خوشحالی اوراستحکام کے خواہاں تمام برادر ممالک کی شمولیت کے لیے کھلا ہے۔
سہ ملکی دفاعی اتحاد،ترک صدر کا خیرمقدم، پاکستان کا شکریہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
